مہر خبررساں ایجنسی نے نیو یارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے روس پر دباؤ ڈالنے کے لئے بالٹک اور مشرقی یورپ کے کئی ممالک میں اپنی افواج، ٹینک اور بھاری اسلحہ بھیجنے پر غور شروع کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پینٹاگون نے اوبامہ انتظامیہ کو یوکرائن کے معاملے پر روس سے نبرد آزما ہونے کے لئے بالٹک اور مشرقی یورپ کے ممالک میں اپنی فوج اور ٹینکس تعینات کرنے اور جدید اسلحہ بھیجنے کی تجویز دی ہے، تجویز منظور ہونے کی صورت میں سرد جنگ کے بعد پہلی مرتبہ واشنگٹن اتنی بڑی تعداد میں اپنی افواج یورپ کے اس حصے میں بھیجے گا جن پر ایک عرصے تک روس کا اثر قائم رہا تھا۔پینٹاگون کے ایک اعلیٰ افسر کے مطابق یہ بہت قابلِ عمل منصوبہ ہے جو بالٹک اور مشرقی ممالک کے لیے تبدیل ہوتی ہوئی پالیسیوں کو ظاہر کرتا ہے۔ روس کی سرحد سے متصل ممالک روسی عزائم کے حوالے سے بے یقینی کا شکار ہیں اور وہ امریکہ سے اس تناظر میں مدد مانگ رہے ہیں۔
امریکہ نے روس پر دباؤ ڈالنے کے لئے بالٹک اور مشرقی یورپ کے کئی ممالک میں اپنی افواج، ٹینک اور بھاری اسلحہ بھیجنے پر غور شروع کردیا ہے۔
News ID 1855853
آپ کا تبصرہ